پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد کا بے صبری سے انتظار ہے،برکتوں رحمتوں والا مہینہ اہل ایمان کیلئے خوشی اور مسرت کا پیغام لاتا ہے۔ماہ جمادی الثانی کا آغاز ہوتے ہی بابرکت مہینے کو انتظار بھی بڑھتاجارہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق معروف غیرملکی ماہرفلکیات نےرمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی ہے۔امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹرابراہیم الجروان نے حال ہی میں شائع ہونےوالی رپورٹ میں بتایاکہ فلکیاتی حساب سےظاہرہوتا ہےاس بار رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ہے،تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے،یاد رہےکہ ملک بھر میں جمادی الثانی 1445 کا چاند نظر آ گیا ہے،یکم جمادی الثانی 1445 ہجری 15 دسمبر بروز جمعہ کو تھی۔
وزارت مذہبی امور سےکی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کےمطابق اسلام آباد، پشاور، ملتان، اور دیگر علاقوں میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے۔