مظفرگڑھ پولیس نے 2 بچوں کے قتل کا کیس ٹریس کرلیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ حسنین حیدرکا کہنا ہےملزم کی نشاندہی پر بچی حفصہ کےباقیات مل گئے،فرانزک ٹیموں کو شواہد کےلیے بلالیا گیاکوشش ہےتفتیش موثرانداز میں ہو۔
ڈی پی او حسنین حیدرکامزید کہنا ہےکہ مظفرگڑھ پولیس نے 2 بچوں کے قتل کا کیس ٹریس کرلیا،ملزم نے بے رحمانہ انداز میں بچوں کو قتل کیا،خطرناک اور سفاک ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔
واضح رہے کہ خان گڑھ میں 8 دسمبر کو 2 بہن بھائیوں سمیت 3 بچوں کو اغواء کر لیا گیا تھا۔
پانچ روز قبل 3 بچوں کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ،جس کے بعد پولیس نے اغواء ہونے والے تین معصوم بچوں میں سے ایک کو بازیاب کرا لیا جبکہ قریبی عزیز نے دو بچوں کو قتل کرکے ان کا گوشت پکا کر خود بھی کھایا اوردربار پر بھی تقسیم کیا۔
اس سے قبل پولیس نے ایک بچے عبداللّٰہ کی کھوپڑی، باقیات، خون آلود کپڑے اور لاش برآمد کی تھی۔