ملک میں روپےکی قدر بحال ہونے لگی،امریکی ڈالر کی قدرمیں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے،آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کےآخری روزبھی امریکی ڈالرکی قدرمیں کمی دیکھی جارہی ہے،روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر معمولی کمی کے بعد انٹربینک میں 283 روپے 15 پیسے پر آ گیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان ہے، کے ایس ہنڈریڈ انڈیکس 362 پوائنٹس بڑھکر 65812 پوائنٹس پر پہنچ گیا
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کےمطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 8دسمبر کو 9 کروڑ 93 لاکھ ڈالر اضافے سے 12ارب 20کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2کروڑ 6لاکھ ڈالر اضافے سے 7ارب 4کروڑ ڈالر رہے۔