اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے بعد نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹس کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں9کروڑ93 لاکھ ڈالرزکااضافہ ہوگیا ہے۔ ملکی ڈالر کے ذخائر کی مجموعی مالیت12 ارب20 کروڑ64 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کےڈالر ڈپازٹس 2کروڑ ڈالر سے بڑھ کر7ارب 4کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں بینکوں کےڈالر ڈپازٹس8 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر5ارب16کروڑ56 لاکھ ڈالرہو گئے ہیں۔