قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میرے لیے نئی ٹیم ہے، امید ہے یہ اچھا سیزن ہوگا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ میں بھائیوں کی سلیکشن سے متعلق نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کرکٹ میں اپنی محنت سے آئے ہیں،میں سلیکٹر نہیں کہ اپنے بھائیوں کو اپنی ہی ٹیم میں منتخب کروں۔
نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ انجری کے بعد کم بیک آسان نہیں ہوتا، یہاں بہت اچھے بیٹرز ہیں بولنگ چیلنج ہوتی ہے۔
خیال رہےکہ نسیم شاہ کے دو بھائی بھی پاکستان سپر لیگ کھیلیں گے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہی حصہ ہیں۔