سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو سزائے موت سنا دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام نے سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،محفوظ فیصلہ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سنایا،عدالت نے مرکزی ملزم شاہنواز امیرکوسزائے موت سناتے ہوئے،دس لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیدیا۔ جبکہ شریک ملزمہ ثمینہ شاہ کو بری کردیا گیا۔
عدالت نے 9 دسمبرکو فریقین کےدلائل سننے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،سارہ انعام قتل کیس ایک سال ایک ماہ اور بیس دن چلا تھا،کینیڈین نژاد پاکستانی شہری سارہ انعام کو 23 ستمبر 2022 میں قتل کیا گیا تھا۔
سارہ انعام کو ان کے شوہر شاہنواز امیر نے چک شہزاد فارم ہاوس پر بے دردی سے قتل کیا تھا۔