فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز سے دھرنے سے متعلق پولیس ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔
فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔اخترشاہ کی قیادت میں تحقیقاتی کمیشن نے آئی جی اسلام آباد سےملاقات کی۔
کمیشن نےپولیس آپریشن، نفری اورلاجسٹکس کےحوالےسے بریفنگ لی۔ تحقیقاتی کمیشن نےفیض آباد دھرنےکےمتعلق پولیس ریکارڈ حاصل کیا اورسیف سٹی ریکارڈ کی تمام فوٹیجزبھی حاصل کرلیں۔
تحقیقاتی کمیشن نےدھرنے کے دوران دوسرے صوبوں سے آنے والی نفری کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ اس دورکےآئی جی، چیف کمشنر،ڈی سی اورایس ایس پی آپریشنزکےبیانات ریکاررڈکئےجائیں گے۔