بلوچستان کے ضلع پشین میں منشیات کا گودام مسمار،منشیات نظر آتش کر دی گئی
کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر کاریزات نے لیویز فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ مرغہ ذکریازئی تحصیل نانا صاحب کے قریب موجود منشیات کے گودام درمسمار کر دیا ۔
کارروائی کے دوران گودام میں ذخیرہ کی گئی 20 ہزار کلو گرام منشیات کو آگ لگا دی گئی۔
کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقت نے کہا کہ منشیات کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔