محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں برس ڈینگی بخار مریضوں کی تعداد 14931 ہوگئی
محکمہ صحت کےمطابق لاہورسمیت پنجاب میں ڈینگی بخار کےمریضوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے،24 گھنٹے کےدوران صوبے میں 39 مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز لاہور سے 27 مریض سامنے آئے، 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی سے ایک مریض رپورٹ ہوئے،ملتان سے 5،فیصل آباد سے 4 مریض سامنے آئے۔
محکمہ صحت کےمطابق پنجاب کے اسپتالوں میں اسوقت 41 مریض زیرعلاج ہیں،جبکہ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 25 مریض داخل ہوئے۔