ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 12 دسمبر کو مزید دو ہزار 23 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 536 مرد، 412 خواتین اور ایک ہزار 75 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 93 گاڑیوں میں 182 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم 11 دسمبر کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 26 ہزار 865 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔
#Repatriation of illegal #Afghans gains momentum!
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 13, 2023
As of today, a significant milestone has been reached with a total of 426,865 illegal #Afghans leaving #Pakistan. Departures continue.
The total count reaches 426,865, and more are on their way.#SamaaTV pic.twitter.com/lUhgh0b2t4
واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومتِ پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔