عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چار فیصد تک گر گئی ہیں ۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3اعشاریہ نو سات فیصد کمی ریکار ڈ کی گئی ، جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل 73.1ڈالرہوگئی۔
اسی طرح امریکی کروڈ آئل ڈبلیو ٹی آئی کے دام بھی4.18 فیصد کم ہوگئے ، جس کے بعدامریکی کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت68.34ڈالر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
واضح رہے کہ 8 دسمبر کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد کمی کے بعد قیمتیں 6ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 48 سینٹ کمی سے 73.82 ڈالر جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 33 سینٹ کمی سے 69.05 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ چین اور امریکہ میں معاشی سست روی بتائی جا رہی ہے جبکہ امریکہ میں آئل کے ذخائر میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔