عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد کمی کے بعد قیمتیں 6ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی اور خام تیل 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 48 سینٹ کمی سے 73.82 ڈالر جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 33 سینٹ کمی سے 69.05 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ چین اور امریکہ میں معاشی سست روی بتائی جا رہی ہے جبکہ امریکہ میں آئل کے ذخائر میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔