انسانی اسمگلنگ اور افغان شہریوں کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں ایف آئی اے کی دس چوکیاں قائم کر دی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی تمام سرحدی چوکیوں کی حدود کا تعین بھی کر دیا گیا چوکیاں انسانی اسمگلنگ اور دیگر غیرقانونی نقل و حمل سرحد ہر ہی روکیں گی ضلع کیچ میں تین، گوادر میں دو جبکہ چاغی اور قلعہ سیف اللہ میں ایک ایک چوکی قائم کی گئی ہے۔
جنوبی وزیرستان، میرانشاہ اور کُرم میں بھی ایک ایک چوکی بنائی گئی ہے۔ایف آئی اے کی تمام چوکیاں وزارت داخلہ کی منظوری سے قائم کی گئیں۔ایف آئی اے امیگریشن نے چوکیاں قائم کرکے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔