ترجمان وزارت مذہبی امور نےسرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانےکی تاریخ میں 10 دن توسیع کااعلان کردیا
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزارتِ مذہبی امورنے درخواستوں کی وصول میں 10 دن توسیع کا اعلان کردیا سپانسرشپ سکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جارہی ہیں،بیرون ملک سےڈالرز میں ادائیگی کرنے والےبلاقرعہ اندازی کامیاب کئے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کے اصرار پر وزارتِ مذہبی امور نےحجِ بدل پر5سالہ پابندی ختم کردی،گزشتہ 5 سال کےدوران حج کرنے والے امسال حج درخواست دینے کے اہل قرار دیا ہےاکیلی خواتین حلف نامہ فراہم کرنے پر قابل اعتماد خواتین کےگروپ میں حج کرسکیں گی۔