صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ امن کےلیے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف مختلف علاقوں میں آپریشن کے نتیجے میں 23 فوجی جوان جان کی بازی ہار گئے۔ پوری قوم شہید ہونے والے جوانوں کی عزم و ہمت کو سلام پیش کرتی ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ کہ امن کے لیے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں۔ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر ِجمیل عطا فرمائے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف مختلف علاقوں میں آپریشن کے نتیجے میں23فوجی جوان جان کی بازی ہار گئے۔ پوری قوم کا شہید ہونے والے جوانوں کی عزم و ہمت کو سلام۔ امن کے لیے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں۔ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات…
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) December 12, 2023
واضح رہے کہ آج صبح خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے دو مختلف حملوں میں 25 فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔