ملک میں زراعت کی بہتری اور ترقی کےلیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت لمز (لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم) نے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔
اعلامیے کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت منعقدہ سمپوزیم میں نامور معیشت دانوں، تحقیقی اداروں کے نمائندوں اور اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کیں۔
سمپوزیم میں زرعی نظام کو مستحکم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ جدید زرعی آلات کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی، سمپوزیم میں ذرائع آبپاشی اور بیج کاری سے متعلق اصلاحات کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔
#SIFC and #LIMS joined forces for an insightful event, uniting economists, research institute leaders, and business influencers. #SamaaTV pic.twitter.com/030Sdr0uan
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 12, 2023
اس موقع پر مقامی کسانوں کے ساتھ مل کر زرعی اجناس اور پیداوار کو بڑھانے میں تعاون بڑھانے سے متعلق منصوبے پر بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔
شرکاء کو 'لمز پاکستان' کی ویب سائٹ کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی، مذکورہ ویب سائٹ پاکستان کے تمام کسانوں اور شہریوں کو بلا معاوضہ میسر ہے۔
شرکا نے کے اقدامات کوسراہا اور ان کے ساتھ مل کر مزید تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی، ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لِمز) کے کام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز بھی دیں۔