انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی تسلسل آج بھی برقرار رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی مزید کمی ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 78 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 284.50 روپے پر مستحکم رہی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں03 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔