پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جسٹس (ر)جواد ایس خواجہ اعتراض سےقومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا للہ نے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے بینچ میں شامل جسٹس طارق مسعود پر اعتراض کیخلاف ایک ٹویٹ میں کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ اپنےاعتراض کے ذریعے قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔
رانا ثناءاللّٰہ کا اہم بیان❗
— Rana Sanaullah Khan (@PresPMLNPunjab) December 11, 2023
جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ اپنے اعتراض کے ذریعے قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔ ان کا سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل پر بنے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ کے سربراہ پر اعتراض ایک مذموم اقدام ہے۔
جواد ایس خواجہ اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے…
انہوں نے کہا کہ ان کا سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل پر بنے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ کے سربراہ پر اعتراض ایک مذموم اقدام ہے،جواد ایس خواجہ اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔فوجی عدالتوں میں سوییلینز ٹرائل،بینچ میں جسٹس طارق مسعودکی موجودگی پراعتراض عائد
رانا ثنا اللہ اللہ 9 مئی کے مجرم ملک اور قوم کے مجرم ہیں اور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے۔