سیالکوٹ کے علاقے پسرور میں پب جی گیم پر دوستی کے بعد پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر لڑکی کے ورثاء نے کواغواء کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پسرور کے 25 سالہ سالہ حسنین کی گجرات سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے بذریعہ پب جی دوستی ہوگئی، دونوں نے 30 اکتوبر کو سیالکوٹ کی مقامی عدالت میں گھر والوں کی مرضی کے بغیر پسندکی شادی کی، جس پر لڑکی کے گھر والے شدید ناراض تھے۔
بعد ازاں لڑکی کے والد نے نوجوان کو معاف کرکے اپنے پاس بلا لیا، 10 اکتوبر کو حسنین اچانک لاپتہ ہوگیا، جس پراس کے والد نے 16 اکتوبر کو تھانہ بڈیانہ میں حسنین کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حسنین کے لاپتہ ہونے کے 25 روز بعد اس کی لاش گجرات کے علاقے جلالپور جٹاں سے ملی۔
لڑکے کے والدین نے بیٹے کے قتل کا الزام سسرالیوں پر لگاتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ تحقیقات کرکے ذمہ دران ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔