ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے مزید فنانسنگ کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے مزید 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق مجموعی رقم میں 10 کروڑ ڈالر قرض اور 55 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے،10 کروڑ ڈالر لیگل اور ریگولیٹری اصلاحات پر خرچ کیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 6 دسمبر کو بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 75 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کیلئے 75 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے اور یہ رقم تین مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جبکہ فنڈز کی فراہمی کا مقصد پائیدار معاشی ترقی کے ہدف کا حصول ہے۔