انسانوں سے پیار و محبت اور ضرورت مندوں کی مدد کے عمل کو تمام مذاہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ، تاہم دین اسلام نے خدمت انسانیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے،اسلامی تعلیمات میں حقوق اللہ سے زیادہ حقوق العباد پر زور دیا گیا ہے،اور روز حشر اسی سے متعلق پوچھا جائے گا،رنگ و نسل کا امتیاز بالائے طاق رکھ کر اور دین و مذہب کی تفریق سے بالاتر ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت اور مجبور و لاچار لوگوں کی مدد کرنا مسلم معاشرے کی خوبصورت روایت اور اسلامی تعلیمات کا اہم ترین جزو ہے۔
آج کے اس کمر توڑ مہنگائی کے دور میں جہاں غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کاحصول ناممکن ہوتا جارہا ،اس صورتحال میں اگر گھر کا کفیل یا کوئی اور فرد بیمار پڑ جائے تو اس خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے،مہنگے ڈاکٹرز ، ہسپتالوں کے اخراجات اور پہنچ سےباہر ادویات جیتے جی اس خاندان کو قبر میں اتار دیتے ہیں،اور بعض اوقات لوگ اپنی بیماری اور بہتر علاج نہ ہونے پر خودکشی کی نوبت تک پہنچ جاتے ہیں۔
اس لئے معاشرے میں انسانیت کی بے لوث خدمت کرنیوالے انتہائی خوش نصیب ہیں ، جو دوسروں کے دکھ، درد اور مصائب کو سمیٹ کر مصائب میں گھرےلوگوں کیلئےآسانیاں پیدا کرنے اورچار سو خوشیاں بکھیرنے کا سبب بن رہے ہیں۔
آج ہم آپ کا تعارف ایک ایسی شخصیت اور فاؤنڈیشن سے کروا رہے ہیں ، جو اپنے مال و دولت کو عطائے الٰہی سمجھ کر دکھی انسانیت پر خرچ کر رہےہیں، ایک ایسی شخصیت جس کے سینے میں اللہ تعالیٰ نے دکھی ، مصائب میں گھرے اوربیماری میں علاج کی سکت نہ رکھنے والوں لوگوں کا دردڈالا، اور وہ اللہ کے اس حکم کی بجا آوری کیلئے معاشرے میں نکل پڑے۔
اس شخصیت کا نام ہے عبدالعلیم خان ، جنہوں نے عبدالعلیم خان فائونڈیشن کی بنیاد رکھی، جو ملک بھر میں لاکھوں غریب ،نادار اور مستحق لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کے مشن پر کام کر رہی ہے۔یہ فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور سماجی فلاح وبہبود کے مختلف شعبوں میں احسن طریقے سے کام سر انجام دے رہی ہے۔
اے اے کےفائونڈیشن مستحق افراد کیلئے کفالت پروگرام ،غریب بچوں کیلئے مفت تعلیم،قیدیوں کی بہبود، واٹرفلٹریشن پلانٹس کیساتھ ساتھ بیماری میں علاج کی سکت نہ رکھنے والے لوگوں کیلئےمفت ڈسپنسری کا نظام بھی چلارہی ہے، جہاں نادار مریض کو مفت چیک اپ کے ساتھ ساتھ ادویات کی سہولت دستیاب ہے۔ملک بھر میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی جانب سے متوسط طبقے کی کیلئے مفت علاج معالجے کی سہولت کسی غنیمت سے کم نہیں ۔
عبدالعلیم خان فائونڈیشن میں غریب عوام کا بلاتفریق فری ادویات کیساتھ علاج کیا جاتا ہے، زیر علاج مریضوں نے ہر قسم کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین (اے اے کے) فاؤنڈیشن عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھاکہ ہم مصیبت کی گھڑی میں سہارا بننے پر عبدالعلیم خان اور ان کی فائونڈیشن کے شکرگزار ہیں۔
View this post on Instagram
حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر و ماڈل سارہ چودھری نے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ایک ڈسپنسری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنا معمول کا چیک اپ کروایا اور فری ادویات لیں۔اس دوران سارہ چودھری ڈسپنسری میں علاج معالجے کی سہولیات سے مطمئن نظر آئیں۔
ملک بھرمیں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کا فلاحی نیٹ ورک دکھی انسانیت کی خدمت میں ہر لمحہ پیش پیش نظر آتی ہے، قیامت خیز زلزلہ ہو یا سیلابی ریلے اے اے کے ہر جگہ موجود ہوتی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان اپنی فاؤنڈیشن مختلف شعبوں میں اپنی بے لوث خدمات کے ذریعے پاکستان کے متوسط طبقے کی بہتری کیلئے معاشرے میں مسیحا کاکردار ادا کررہی ہے۔