لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھوٹے بھائی نے اپنے ہی بڑے بھائی کو قتل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق دونو بھائی چائے کی دکان پر بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شہزاد نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی محمد علی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔