پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کو 8وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے شاندار کامیابی سمیٹ لی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 260 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 47اوورز میں حاصل کر لیا جس میں پاکستان کے اذان اویس نے شاندار 105رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جو کہ ٹیم کے جیت کیلئے سب سے اہم ثابت ہوئی ۔اویس کے علاوہ شاہزیب خان نے 63 اور سعد بیگ نے 68رنز بنائے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے جس میں سب سے اہم کردار اردش سنگھ کا رہا جنہوں نے 62 رنز کی اننگ کھیلی ۔ ان کے علاوہ ادے سہارن 60 ، سچن داس 58، ارشن کلکرنی 24 رنز بنانے میں کامیا ب ہوئے ۔ بھارت کا اور کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے طوفانی باولنگ کرتے ہوئے بھارت کے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ عامر حسن ، عبید شاہ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفات منہاس نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔