حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر میں 3ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کےلئے منافع کی شرح 7فیصد سے بڑھا کر8.25فیصد ،6ماہ کے سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 7.20فیصد سے بڑھا 8.50فیصد اضافہ کردیا گیا۔
ایک سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 7.50فیصد سے بڑھا کر9فیصد جبکہ 3اور 5سالہ مدت کے سرٹیفیکٹس پرمنافع کی شرح کو8فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی پاؤنڈ میں تین ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 5.50فیصد سے بڑھا کر7.25فیصد،6ماہ کی مدت کے سرٹیفیکیٹس پر6فیصد سے بڑھا 7.50فیصد، ایک سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 7فیصد سے بڑھا کر8فیصد جبکہ 3اور5سالہ مدت کے سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح 7.50فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورو میں تین ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 4فیصد سے بڑھا کر6.25فیصد،6ماہ کی مدت کے سرٹیفیکیٹس پر4.50فیصد سے بڑھا 6.50فیصد، ایک سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 5فیصد سے بڑھا کر7فیصد جبکہ 3اور5سالہ مدت کے سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح 6.50فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔
پاکستانی کرنسی میں تین ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح15فیصد سے بڑھا کر21فیصد،6ماہ کی مدت کے سرٹیفیکیٹس پر15.25فیصد سے بڑھ21.25فیصد، ایک سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح15.50فیصد سے بڑھا کر21.50فیصد جبکہ 3سالہ مدت کے سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 14فیصد سے بڑھا کر17.50فیصد اور5سالہ مدت کے سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح 13.50فیصد سے بڑھا کر15فیصد کردی گئی ہے۔