ریچھ فلوریڈا کے ایک خاندان کےگھرمیں گھس آیا اور فریج تک کھانے پینے کیلئے اپنی مدد کی اور کھا پی کر واپس چلا گیا۔
جوزوری فانیائٹ ڈیگلیو نے بتایا کہ اس کا 13 سالہ بیٹا جوزف ڈیگلیو گھر کے اندرموجود تھا گھریلو کتے کے بھونکنے کی آوازسے میرے بیٹے نے باہر ریچھ کو دیکھا جو گھر میں داخل ہو رہا تھا۔
جوزف نےریچھ کی آمد کو سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج اور سیل فون کی ویڈیو کے ذریعے ریکارڈ کیا ہے ریچھ اسکرین کو توڑ کر گھر کے لان میں داخل ہوتا ہے۔
ریچھ داخل ہوتے ہی مچھلی کھاتا ہے اور پھر ڈرنکس کی طرف بڑھا جاتا ہےجوزف ڈیگلیو نے کو بتایا اور بہت خوش ہو کر چلا گیا اس کا پسندیدہ ذائقہ آم اور اسٹرابیری ہے۔
جوزف نے کہا کہ ریچھ کو فریج کھولتے ہوئے دیکھ کر اسے گھر کے دروازے بند کرنے کی ترغیب دی لیکن چند منٹوں کے بعد وہاں سے چلا گیا۔
جوزف ڈیگلیو نے کہامیں خوفزدہ نہیں تھا کیونکہ ہم ریچھ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ وہ یہاں پڑوسیوں کے نزدیک تپائی کے نام سے جانا جاتا ہے۔