عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونےکی قیمتوں میں گراوٹ جاری ہے۔ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے پرآگئی،جبکہ10گرام سونے کے بھائو2572 روپےگرکر ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپے ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 300 روپے کی معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونےکےریٹ 26 ڈالرکم ہوکر2024 ڈالر پر آگئے۔