صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے،کمی کے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اس کے علاوہ10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 87 ہزار 414 روپے پر پہنچ گیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔
گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی دیکھی گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 2050 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔