ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز مزید 2 ہزار 473 افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید 2 ہزار 55 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے۔ افغانسان جانے والوں میں 426 خواتین اور ایک ہزار 45 بچے شامل تھے۔
گزشتہ روز 126 گاڑیوں میں 232 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔ گزشتہ روز یعنی 7 دسمبر کو 2473 افغان باشندے وطن لوٹ گئے، جن میں 825 مرد، 523 خواتین اور 1125 بچے شامل تھے۔
Update on Afghan Repatriation!
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 9, 2023
Afghan nationals voluntarily returning home, fearing potential arrest.
Yesterday, 2055 citizens bid farewell, comprising 584 men, 426 women, and 1045 children. Total count of repatriated individuals now stands at 418,980.#SamaaTV #Afghans pic.twitter.com/6zpEZFwwod
واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ اٹھارہ ہزار 980غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس واپس جا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کررہے ہیں، ایسے غیر قانونی غیر ملکیوں کو باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جارہا ہے۔