جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کر دی۔
یاد رہے کہ نگران حکومت نے عوام پر ایک اور بڑا پٹرول بم گراتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 26.2روپے اور ڈیزل کی قیمت میں17.34روپیفی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
وزرات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے ہوگئی۔
حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے کہنے پر پیٹرول مہنگا کر کے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔
سراج الحق نے اپیل کی کہ عوام خاموش نہ رہیں اور اپنے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بن جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح حکومت کو ایسے اقدامات روکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔