تحریک انصاف نے نوازشریف کا بیان الزام تراشی کا مجموعہ قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھاکہ خود کو مظلوم کہنے والا آج تک کوئی رسید پیش نہ کرسکا۔ نوازشریف اور ان کے اہلخانہ کی لوٹ مار کے قصے زبان زد عام ہیں۔ تاریخ گواہ ہے نوازشریف کی سیاسی زندگی ڈیلز کا مجموعہ ہے۔
مجرم ایک اور ڈیل کے ذریعے قومی وسائل پر ڈاکے کی تیاری کررہا ہے۔ قوم 8 فروری کو ن لیگ کی سیاست دفن کرکے عملی مظاہرہ کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے واضح کردیا کہ صرف اقتدار نہیں احتساب بھی چاہتے ہیں کہا ایک کھلنڈرے نے ملک کا برا حال کردیا۔ اسے معیشت اور عالمی تعلقات کا کچھ نہیں پتہ تھا۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن اسکینڈل ملکی تاریخ کا سب بڑا ڈاکا ہے۔ بند لفافہ لہرا کر کابینہ سے منظوری لی گئی۔ مزید کہا کہ دوسروں کو چور چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور ہے۔ قوم کو بتایا جائے ملک کو کس نے لوٹا۔ صرف زبانی کلامی ریاست مدینہ کا راگ الاپا گیا۔