کوہستان میں سامنے آنے والے تصویر سکینڈ ل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے آخر کار کیس کے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مختیار تنولی کا کہناہے کہ ملزم کو ایف آئی اے سائبرکرائم سیل کی نشاندہی پر برشریال کے علاقے سے گرفتار کیا گیاہے ،تصاویر وائرل کرنے میں استعمال ہونے والی سم ملزم یاسیم خان کے ہی نام پر ہے اور ملزم کا عدالت سے چھ روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیاہے ۔
کچھ دن قبل کوہستان میں مبینہ تصویر سکینڈل سامنے آنے کے بعد ایک نوجوان لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا جبکہ دوسری کو عدالت میں بیان دینے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی تھی
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے کولئی پالس میں 22 نومبرکو 2لڑکیوں کی فوٹو شاپڈ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد 24 نومبر کوایک لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا جب کہ دوسری لڑکی کو عدالت میں بیان دینے کے بعد گھر والوں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی گئی۔