پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عام انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا فیصلہ نہیں کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر) پر ایک پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک بھر میں8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کیلئےپارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا فیصلہ نہیں کیااورکسی بھی حلقے میں کسی کو ابھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیاگیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں، نوازشریف، شہبازشریف کی منظوری سے امیدواروں کا اعلان ہوگا،غیرمصدقہ اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروںسے گریز کیا جائے۔