ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی۔ ہفتہ وار شرح ایک اعشاریہ ایک چھ فیصد اضافے کے ساتھ بیالیس اعشاریہ چھ آٹھ فیصد تک جا پہنچی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز 13 روپے، دال مونگ تقریبا2.5 روپے اور چینی ایک روپیہ تیرہ پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے فی درجن انڈوں کی قیمت 8 روپے سے زیادہ بڑھی ۔
ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 14روپے تک مہنگا جبکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چودہ پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
البتہ ٹماٹر بارہ روپے اور آلو پانچ روپے فی کلو تک سستے ہوئے۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں بھی گیارہ روپے تک کی کمی ہوئی۔