امریکا کے صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر کرپشن کے نو نئے الزامات عائد کر دیئے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر کیلیفورنیا عدالت نے الزامات عائد کیے ہیں جن میں ٹیکس چوری اور بدعنوانی کے جرائم شامل ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ان پر الزام ہے کہ وہ 1.4 ملین ڈالر ٹیکس ادا کرنے میں ناکام رہے جبکہ لاکھوں ڈالر خرچ کرکے شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔
قانونی حکام کے مطابق ہنٹر بائیڈن کو ان الزامات کی وجہ سے سترہ سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
2024 کے انتخابات سے قبل صدر بائیڈن کے بیٹے پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے جس کا اثر براہ راست انکی انتخابی مہم پر ہونے کا امکان ہے۔