ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 روز کمی کے بعد آج 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہوگئے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 685 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 86 ہزار 671 روپے ہو گیا۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 2 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 30 ڈالرز فی اونس ریکارڈ کیا جارہا ہے۔