تیل و گیس کی دریافت میں اوجی ڈی سی ایل کی ایک اور بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہو گئے۔
ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کےمطابق درس کنویں سے یومیہ پچاسی لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس نکالی جاسکے گی۔
ترجمان اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کنویں سے360بیرل یومیہ خام تیل بھی نکلا جاسکےگا،نئی دریافت سےامپورٹ بل میں خاطرخواہ کمی ہوگی،نئی دریافت سےاوجی ڈی سی ایل اورتیل وگیس کےذخائر میں اضافہ ہوگا۔