اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر کو سرکاری ذخائر کی مالیت 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی کے بعد 7 ارب 2 کروڑ اور دو لاکھ روپے پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 8 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب 10 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔