پاکستان کےچین کے بعد روس سےبھی ریلوے کےمعاہدےکیلئےمذاکرات شروع ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیرریلوے شاہد اشرف اورچیئرمین مظہرشاہ ماسکوپہنچ گئے۔ روسی وزارت ٹرانسپورٹ نےصدرپیوٹن کی منظوری کےبعد مذاکرات کی دعوت دی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستان کی مین لائن تھری منصوبے پرمعاہدہ ہوگا،اور یہ اہم منصوبہ روسی سرمایہ کاری سے مکمل ہوگا۔
باخبر ذرائع کے مطابق جیکب آباد سے تفتان تک 996 کلومیٹر جدید ریلوے لائن بچھائی جائے گی، جس سےایران سے تیزرفتارریل لنک پاکستان ریلوے کیلئے یورپ تک نئی راہیں کھولے گا۔