ملک میں کھادوں کی کھپت میں نومبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔
این ایف ڈی سی کے اعدادوشمار کےمطابق نومبر میں یوریا کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ جبکہ ڈی اے پی کی کھپت میں 11 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اعدادوشمار کےمطابق نومبر میں ملک میں 630000 ٹن یوریاکی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں ملک میں 583000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔ کیلنڈر سال کے پہلے 11 ماہ میں 6014000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق نومبرمیں ملک میں 230000 ٹن ڈی اے پی کھاد کی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سا ل نومبر میں 236000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ کیلنڈرسال کے پہلے 11 ماہ میں 1370000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی ہے۔