کولمبیا کے نامور مصور فرنینڈو بوٹیرو 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کولمبیا کے آرٹسٹ فرنینڈو بوٹیرو جنہوں نے اپنی پینٹنگز سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
فرنینڈو کی بیٹی لینا نے جمعہ کو اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نمونیا میں مبتلا تھے۔
مقامی میڈیا نے معروف مصور کو کولمبیا کا ’ اب تک کا سب سے بڑا آرٹسٹ ‘ قرار دیا جبکہ ان کے آبائی شہر میڈیلن کے لوگوں نے ایک ہفتے تک سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ فرنینڈو بوٹیرو ایک ٹریولنگ سیلز مین کے بیٹے تھے اور وہ 1932 میں پیدا ہوئے تھے۔
2000 کی دہائی میں فرنینڈو نے عراق میں امریکا کے زیر انتظام ’ ابو غریب جیل ‘ میں قیدیوں پر کئے جانے والے تشدد کے مناظر کی بھی تصویر کشی تھی۔
سوتھبی آکشن کے مطابق بوٹیرو کی کوئی پینٹنگ یا مجسمہ 2 ملین ڈالر سے زیادہ قیمت میں فروخت ہوتا ہے۔