توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
نیب نے درخواست ضمانت کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت اسلام آباد کےجج محمد بشیر نے درخواست منظور کی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت بحال کی تھی۔عدالت نے پہلے درخواست ضمانت پر سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر رکھی تھی۔