اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج 64 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح بھی عبور کرگئی۔
کاروباری دن کے آغاز پر کے ایس 100 انڈیکس 350 پوائنٹس بڑھکر 64259 پر جا پہنچا۔ ،گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 63 ہزار 917 پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوکر 284 روپے پرآگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 284.14 روپے پر بند ہو گیا تھا۔