سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں واثق قیوم عباسی نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف پر تشددکارروائیوں کے خلاف ہوں، پی ٹی آئی کے قوم کو گمراہ کرنے کے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔
واثق قیوم عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست اور اداروں کیساتھ محاذ آرائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہے، میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا، سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔