تین بار ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہنے والی ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے بتای کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں جس کے باعث وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کی خواہش رکھتے ہیں ، اس لیے وہ اس مرتبہ پی ایس ایل میں شریک نہیں ہو سکیں گے ۔
حال ہی میں آسٹریلیا نے ورلڈکپ میں فائنل کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا اور اس ٹیم کا حصہ ڈیوڈ وارنر بھی تھے ، انہوں نے ورلڈکپ کے دوران 535 رنز بنائے، اس میں ان کی دو سینچریاں اور دو نصف سینچریاں شامل ہیں ۔
ڈیوڈ وارنر 2015 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے ، اس کے علاوہ وہ 2021 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے ۔ ان کے حصے میں بے حد بڑے اعزازت شامل ہیں وہ ٹیسٹ چیمپئن بننے والی ٹیسٹ ٹیم میں بھی شامل تھے۔