پشاور پولیس کی جانب سے اطالوی سیاح جوشوا موائسیز کی مبینہ خود کشی کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس کو چار دسمبر کو اطالوی شہری جوشوا موائسیز کی خودکشی سے متعلق اطلاع ملی ، جب پولیس فلیٹ کے میں داخل ہوئی تو اس کے گلے میں رسی باندھی ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق عثمان خان نامی شخص نے سیاح کو کرایہ پر فلیٹ دیا تھا، عثمان خان نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ کئی دنوں سے جوشوا موائسز سے رابطہ نہیں ہوا تھا، جس پر وہ فلیٹ آیا تو اسکے کمرے پر لگی تحریر پڑھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کوفلیٹ سے جوشوا موائسیز کا خط ملا جس میں لکھا تھا کہ تمام پیسے امریکہ میں رہائش پزیر اپنی بہن کو بھیجوا دیئے ہیں جبکہ میں خوشحال زندگی گزار رہا تھا، جو کچھ کررہا ہوں سو فیصد اپنی مرضی سے کر رہا ہوں۔