سوئی ناردرن نےگیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( این جی پی ایل ) نے گیس مزید 137.62فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگورلیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کوگیس1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، جس میں قیمت میں اضافہ یکم جولائی2023 سے مانگا ہے ۔
درخواست کے مطابق مالی سال2023-24 کیلئے181 ارب51کروڑ60 لاکھ روپے کمی کاتخمینہ ہے ، درخواست2023-24 کی آمدنی ضروریات میں کمی کو پورا کرنےکیلئے دائر کی گئی۔
سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت2961 روپے98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ گیس کی موجودہ قیمت1246 روپے49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے ۔
درخواست میں بقایاجات کی مد میں1209 روپے14 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیاروپے کی قدر میں کمی کی مد میں56 روپے48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگورلیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت11دسمبر کو ہوگی۔