امریکی ریاست ورجینیا میں پولیس کے چھاپے کے دوران ایک مکان میں زور دار دھماکہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس بلا اشتعال فائرنگ کی شکات ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزم نے گھر کے اندر خود کو بند کردیا۔ پولیس نے آس پاس موجود گھروں کو خالی کرالیا۔
اس دوران مکان میں زور ددار دھماکہ ہوا اور پوری عمارت تباہ ہوگئی۔ دھماکہ کے وقت ملزم گھر کے اندر ہی موجود تھا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کے ترجمان ایشلے سیویج نے کہا کہ تمام اہلکار شدید زخمی ہونے سے بچ گئے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس مشتبہ شخص کے ساتھ کیا ہوا جو گھر کے اندر تھا جب دھماکہ ہوا۔ فائرنگ کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد گولیاں فلیئر گن سے آئیں۔ پولیس نے تفتیش کے دوران گھر کا سرچ وارنٹ حاصل کیا۔