پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی ایک بار پھر اپنے حالیہ ڈراموں میں رومانوی مناظر کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔
ڈرامہ"ظلم"سے اپنےشوبزکیریئرکا آغازکرنےوالی سحرہاشمی متعددکامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھا چکی ہیں اوران دنوں بھی مختلف پراجیکٹس میں اپنی پرفارمنس کےباعث توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
اس سےقبل بھی ڈرامہ "من مست ملنگ"کےچند رومانوی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کو تنقید کا سامناکرنا پڑاتھا،اب انکےحالیہ ڈراموں زنجیریں اور شیدائی کے بعض مناظر پربھی صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پربعض صارفین انکےرومانوی مناظرپراعتراض کرتےہوئےانکا موازنہ بھارتی اداکارعمران ہاشمی سے کر رہے ہیں،جبکہ دیگرمداح ان کی اداکاری کو کردارکا حصہ قرار دیتے ہوئے ان کی حمایت بھی کر رہے ہیں،سحرہاشمی کا مؤقف ہےکہ وہ ہر کردارکی ضرورت اورکہانی کے تقاضوں کےمطابق اداکاری کرتی ہیں۔





















