حکومت کی ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی کے باعث درآمدات سے حاصل ہونے والے ریونیو میں نمایاں کمی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
ٹیرف ریشنلائزیشن کےباعث درآمدات سے ریونیو پراثرات کی تفصیلات سامنے آگئیں،دستاویز کےمطابق درآمدی گاڑیوں اور پرزوں پرکسٹم ڈیوٹی گھٹانےسے 35 ارب روپےکم ملیں گے،850 سے 1800 سی سی گاڑیوں پرکسٹم ڈیوٹی 35 سے 50 فیصد کم کی گئی،پالیسی کے تحت آٹو پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی 10 اور بائکس پر20 فیصد کم کی گئی۔
دستاویز کے مطابق آٹوسیکٹر،ویجیٹبل آئل،سوناچاندی اور موبائل پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی 2،2فیصد کم ہیں،ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم اورشرح کم کرنےسےریونیو 47 ارب 6 کروڑکم ہوگا،ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح کم کرنے سے بھی 65 ارب 57 کروڑ کا ریونیو کم ملے گا۔




















