نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِخارجہ اسحاق ڈار سے بحرین کےوزیرِخارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا،جس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق بحرینی وزیرِخارجہ نےاسحاق ڈارکو اسلام آبادمفاہمتی یادداشت پردستخط کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس پیشرفت کو ممکن بنانےمیں پاکستان کے تعمیری کردارکو سراہا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مفاہمت خطے میں پائیدار امن اوراستحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone conversation today with the Foreign Minister of the Kingdom of Bahrain, H.E. Dr. Abdullatif bin Rashid Al Zayani @bahdiplomatic
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) June 28, 2026
The two leaders discussed the latest evolving… pic.twitter.com/uQjFVnvZ6e
ترجمان کےمطابق ڈاکٹرعبداللطیف بن راشد نےجلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی کے حصول کے لیے پاکستان کی قیادت کی کوششوں پر وزیراعظم، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورس کا شکریہ ادا کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےڈاکٹرعبداللطیف بن راشدکےجذبہ خیرسگالی پرانکاشکریہ اداکیا،اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خطےاوراس سےباہرامن واستحکام کیلئےمکالمےاورسفارتکاری کوفروغ دیتےرہیں گے۔






















